4 اکتوبر 2026 - 10:51
سعودی عرب کی یمن کے کئی صوبوں پر بمباری، تعز میں 2 شہری شہید

سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف صوبوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران صعدہ، عمران، تعز، الجوف، مأرب اور حجہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے ضلع سحار پر میزائل حملہ کیا، جبکہ اسی صوبے کے ضلع حیدان کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

صنعا کی وزارت صحت کے مطابق، تعز کے مغربی علاقے الوازعیہ میں الاحیوق چوراہے پر سعودی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 یمنی شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے الجوف اور مأرب کے درمیان واقع علاقوں پر بھی سعودی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ المسیرہ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے ضلع عبس کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع کے مطابق، سعودی حملوں کا سلسلہ گزشتہ چند روز سے جاری ہے اور یمن کے مختلف علاقوں میں شہری و بنیادی تنصیبات بھی مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha